یہ PSYCHE کیا ہے؟

 

دراصل PSYCHE مخفف ہے Psychological Schooling of Youth, Child Health & Education کا۔
یہ کوئٹہ شہر کا واحد ادارہ ہے جہاں ہر قسم کے ذہنی امراض کا علاج عالمی معیار کے مطابق Psychiatrist, Psychologists, Sociologist, Psychiatric nurse اور Pharmacist کی ٹیم مل کر کرتی ہے۔
مرض کی تشخیص کے لئے سائیکالوجیکل اسسمنٹ، سائیکائٹرک ٹریٹمنٹ، سوشل کونسلنگ کے علاوہ کلینکل فارمسسٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ذہنی امراض کے علاج کے لئے پہلے مرض کی درست تشخیص بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے ہمارے ماہر سائیکالوجسٹس اور سائیکائٹرسٹس تفصیلی سیشنز لیتے ہیں اور مرض کے درست تعین کے بعد طریقہ علاج اور ادویات پر غور کرتے ہیں۔

 

سائیکائٹرسٹ اور سائیکالوجسٹ میں کیا فرق ہے؟

 

سائیکائٹرسٹ ایک MBBS ڈاکٹر ہوتا ہے جس نے سائیکائٹری میں سپیشلائزین کی ہوتی ہے۔ جبکہ سائیکالوجسٹ نے کسی میڈیکل کالج سے MBBS کی ڈگری حاصل نہیں کی ہوتی لیکن وہ نفیسیات کے شعبے میں ماسٹر اور ایم فل ہوتا/ہوتی ہے۔
اس لئے ایک سائیکائٹرسٹ نفیساتی و ذہنی امراض کا علاج دوا سے کر سکتا ہے جبکہ سائیکولوجسٹ صرف کونسلنگ، تھیراپیز اور دیگر سائیکالوجیکل طریقہ علاج کا استعمال کرتا/کرتی ہے لیکن ادویات نہیں لکھ سکتا/سکتی۔

 

سائیکائٹرسٹ بہتر ہوتا ہے یا سائیکولوجسٹ؟

 

نفسیاتی و ذہنی امراض کے درست تشخیص اور علاج کے لئے سائیکائٹرسٹ اور سائیکولوجسٹ دونوں ہی بہت مفید اور کئی مواقع پر ضروری ہوتے ہیں۔ دراصل یہ دونوں نفیسات کے ماہر ہوتے ہیں اور کئی مرتبہ ایسی پیچیدہ صورت حال پیش آ جاتی ہے جہاں مریض کو سائیکائٹرسٹ اور سائیکا لوجسٹ دونوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

PSYCHE کے کام کرنے کا طریقہ

 

یہاں PSYCHE کلینک پر ہم مریض سے تفصیلی کونسلنگ کرتے ہیں جس کا دورانیہ 20 منٹ سے 45 منٹ تک ہو سکتا ہے۔ اس پہلے سیشن میں سائیکولوجیکل اور سائیکائٹرک پہلو سے مریض کے نفسیاتی اور ذہنی مسائل کو سمجھنے اور مرض کی درست تشخیص کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد اگر مریض کو سوشل کونسلنگ یا سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو مریض کو سوشولجسٹ کی طرف refer کر دیا جاتا ہے۔ اس تمام جائزے کے مکمل ہونے کے بعد فارمسسٹ اور سائیکائٹرسٹ کی مشاورت سے مریض کے لئے دوا کی تشخیص کی جاتی ہے جبکہ سائیکولوجسٹ مریض کو اگلے سیشن کے لئے وقت بتا دیتے ہیں۔
ذہنی امراض کا علاج مکمل ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے اور یہ ایک ہی سیشن میں مکمل نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ہمیں مریض کو ہفتہ وار یا ماہانہ سیشنز کے بلانا پڑتا ہے۔

 

PSYCHE میں علاج کے لئے اپوائنٹمنٹ کا کیا طریقہ کار ہے؟

 

اپوائنٹمنٹ کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر کال کریں اور اپنا نمبر بک کریں۔
03432719739
کلینک کا پتہ: ڈاکٹر شاہ نواز، سائیکائٹرسٹ، ہارٹ اینڈ جنرل ہسپتال، پرانا پشین سٹاپ، کوئٹہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *